ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ساہتیہ اکادمی دہلی کی جانب سے گراما لوک تقریب کا داؤد نگر میں انعقاد

ساہتیہ اکادمی دہلی کی جانب سے گراما لوک تقریب کا داؤد نگر میں انعقاد

Sat, 12 May 2018 01:17:19    S.O. News Service

اورنگ آباد:11/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ضلع اورنگ آباد کے داؤد نگر میں گزشتہ ۰۱ می کو ساہیتہ اکادمی دہلی کی جانب سے گراما لوک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حافظ خورشید صاحب فرما رہے تھے جب کہ نظامت کے فرایض یوسف جمیل یوسفؔ نے انجام دیا۔اس خوبصورت تقریب کا انعقاد ساحر داود نگری کی سرپرستی میں کیا گیا جو داود نگر کے مولانا حالی اردو لایبریری کے احاطے میں منعقد ہوا۔ساہیتہ اکادمی دہلی کی اس خوبصورت پہل کی لوگوں نے کافی سراہنا کی۔حافط خورشید نے کہا کہ ساہتیہ اکادمی دہلی کے جانب سے اٹھایا گیا یہ ایک غیر معمولی قدم ہے جس کے ذریعے قصبات اور گاوں میں بسنے والے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم ملا ہے جس  کے ذریعے گاوں اور دیہات کے فنکار بھی اپنی فنکاری کا جوہر دکھا سکیں۔انہوں نے کہا کے شہر میں رہنے والے لوگوں کو اکثر ماقع فراہم ہوتے رہتے ہیں مگر چھوٹے شہروں قصبات اور گاوں میں بسنے والے لوگوں کو بہت کم موقع ملتا ہے کے وہ اپنی صلاحیت کو نکھار سکیں اور منظرِ عام پر لا سکیں ایسی میں ساہتیہ اکادمی دہلی کی جانب سے گراما لوک پروگرام کا انعقاد یقینا ایک قابلِ مبارک باد پہل ہے اور اسی پہل کا ایک خوبصورت نمونہ آج ہم سب کے سامنے داود نگر میں دکھ رہا ہے جس میں داود نگر کے قلم کاروں کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے ساحرؔ داود نگری کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوے کہا کہ ساحرؔ داود نگری نے دہلی میں رہتے ہوے بھی اپنی سر پرستی میں آج ایک خوبصورت شام سجای ہے جو واقعی قابلِ مبارک باد ہے۔ساہتیہ اکادمی کا ایک اور مقسد یہ ہے کہ اس گراما لوک پروگرام کے ذریعے نے لوگوں کو موقع ملے شاید یہی وجہ ہے کہ آج کہ اس تقریب میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ دکھ رہی ہے۔داود نگر کے نیوٹن کوچنگ کے ڈایرکٹر ڈاکٹر اار پی ساہو نے کہا کے ساہتیہ کو اوپر لے جانے کی ضرورت ہے اور ہمیں خوشی ہے کے داود نگر جیسے چھوٹے سے جگہ میں ساہتیہ اکادمی دہلی کی طرف سے اتنا خوبصورت پروگرام سجایا گیا ہے میں ساہتیہ اکادمی کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس تقریب میں تمام شعرا نے اپنی کی غزلوں سے سامعین کو لطف اندوز کیا۔آخر میں اس تقریب کے صدر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے خاص طور سے ساہیتہ اجادمی دہلی کا شکریہ ادا کیا اور یہ امید جتای کہ آج جن پانچ شعرا نے اپنا کلام سنایا اس کی چمک یقینا دور تک جاے گی اور لوگ اپنی دعاوں سے ان تمام شعرا کونوازیں گے۔اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگ جمع تھے۔اس تقریب کے سرپرست ساحرؔ داود نگری نے بھی ساہتیہ اکادمی دہلی کا شکریہ ادا کیا اور ادب کے حوالے سے اسے ایک غیر معمولی قدم بتایا۔صدر محترم کے صدارتی خطبے کے بعد اس تقریب کا اختتام ہوا۔


Share: